اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر معین رضا سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ارشد محمود نے باہمی مشاورت سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ معین رضا اگرچہ فروری 2021ء میں ریٹائرڈ ہو کر پنشن اور دیگر تمام مراعات لے چکے تھے مگر اسکے باوجود وہ اپنے جانشین کی تقرری کے انتظار میں ایم ڈی پی پی ایل کے عہدے پر ہر قسم کے فیصلے کرتے رہے۔ وفاقی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل (انرجی ڈویژن) نے بھی آنکھیں بند کر لیں اور مسلسل 9ماہ تک ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن پر جانے والے معین رضا کو ایم ڈی پی پی ایل کے عہدے پر کام کرنے دیا گیا‘ حالانکہ اتنا اہم قومی عہدہ ایک مہینہ بھی خالی نہیں ہوتا مگر ذرائع کے مطابق معین رضا پر بااثر حلقوں کی اشیرباد تھی اسی لئے وہ اس عہدے پر نومبر کے آخری ہفتے تک براجمان رہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے نام منگوا لئے گئے ہیں جنہیں شارٹ لسٹ کر کے وفاقی وزیر انرجی حماد اظہر اور وفاقی سیکرٹری انرجی ڈویژن ارشد محمود باہمی مشاورت سے منگل کو ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہو گا میں تین ناموں کی شارٹ لسٹ کر کے سمری پیش کرینگے۔
پسرورمولانایونس حنیف انتقال کرگئے،انکی نمازجنازہ آج صبح9بجےکالی صوبہ میں اداکی جائےگی ،لطیف بسرا اور...
برلن جرمنی نے لیپرڈ 2 جنگی ٹینکوں کی پہلی کھیپ یوکرین روانہ کر دی ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر...
کراچیافغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کے بانی کو کابل میں طالبان حکام نے گرفتار کر لیاہے۔افغانستان...
لزبنپرتگال کے شہر لزبن میں اسلامک سینٹر میں چاقو بردارشخص کے حملے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص شدیدزخمی...
کے مذہبی نعرے نہ لگانے پر امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں ہندو...
کراچی بھارتی سکھوں کے اعلیٰ ترین مذہبی ادارے اکال تخت نے حکومت سے کہا ہے کہ مبینہ خالصتان نواز رہنما امرت پال...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا حکمنامے پر...
لاہور،سیالکوٹگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کردار سازی کے اوپر بنائے گئے کنسورشیم بارے گورنر ہاؤس میں...