اسلام آباد (صباح نیوز) ا سلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے جائیداداور سامان ضبط کر نے کے حوالے سے اصول وضع کردیئے۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ نیب صرف وہی جائیداد ضبط کرسکتا ہے جس کا زیر تفتیش مقدمہ سے کوئی تعلق ہو۔ عدالت نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت علی خان قائمخانی کے گھر پر چھاپہ کے دوران بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کی پانچ گاڑیوں کی ضبطگی کو غیر قانونی قراردے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب صرف وہی جائیداد ضبط کرسکتا ہے جس کا کسی زیر تفتیش کیس سے کوئی تعلق ہو۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ لیاقت قائمخانی کے گھر سے برآمد آٹھ میں سے پانچ گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی تھی، نیب شاہ رخ جمال، محمد طیب اور حارث کی گاڑیوں کی ضبطگی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا۔ عدالت نے احتساب عدالت کا حکم کالعدم قراردیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ احتساب عدالت یہ پانچوں گاڑیاں جلد مالکان کے حوالے کرائے۔عدالتی فیصلے میں نیب کی جانب سے کسی ملزم کے گھر پر چھاپے کے دوران ضبط کئے گئے سامان یا جائیدادوں کو ضبط کرنے کے حوالے سے اختیار کی وضاحت کی گئی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے لیاقت قائمخانی کے گھر چھاپے کے دوران اس کے بھائیوں کے سامان اور جائیداد کی ضبطگی غیر قانونی تھی۔ عدالت نے نیب کو پانچوں گاڑیاں اور سامان فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
پسرورمولانایونس حنیف انتقال کرگئے،انکی نمازجنازہ آج صبح9بجےکالی صوبہ میں اداکی جائےگی ،لطیف بسرا اور...
برلن جرمنی نے لیپرڈ 2 جنگی ٹینکوں کی پہلی کھیپ یوکرین روانہ کر دی ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر...
کراچیافغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کے بانی کو کابل میں طالبان حکام نے گرفتار کر لیاہے۔افغانستان...
لزبنپرتگال کے شہر لزبن میں اسلامک سینٹر میں چاقو بردارشخص کے حملے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص شدیدزخمی...
کے مذہبی نعرے نہ لگانے پر امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں ہندو...
کراچی بھارتی سکھوں کے اعلیٰ ترین مذہبی ادارے اکال تخت نے حکومت سے کہا ہے کہ مبینہ خالصتان نواز رہنما امرت پال...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا حکمنامے پر...
لاہور،سیالکوٹگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کردار سازی کے اوپر بنائے گئے کنسورشیم بارے گورنر ہاؤس میں...