اسلام آباد(جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے ،جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کی تھی ، ہفتہ کے روز فاضل عدالت کی جانب سے پی ایف یو جے کی درخواست کا2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ، عدالت کا کہناہے کہ سیکرٹری اطلاعات اور سیکریٹری قانون دو ہفتوں کے اندر اندر جواب جمع کرائیں کہ میڈیا ورکرز اورصحافیوں کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ عدالت نے قرار دیاہے کہ مفاد عامہ کے معاملہ کے پیش نظر صدر سپریم کورٹ بار اور صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن، سینئر صحافی حامد میر اور مظہر عباس کو بھی عدالتی معاون معاون مقررکیاجاتاہے،حکمنامہ کے مطابق عدالت کے علم میں لایا گیا ہے کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی سیکورٹی کے لیے کوئی موثر قانون سازی موجود ہی نہیں ہے، درخواست گزار نے آئین کے آرٹیکل 914،19 اور 19 اے کے تناظر میں مفاد عامہ کے سوالات اٹھاتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ میڈیا ورکرز، صحافیوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا تعلق بنیادی حقوق کے ساتھ ہے،عدالت کو بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی این آئی میں چالیس ہزار مقدمات زیر التوا ہیں،رجسٹرار آئی ٹی این ای زیر التوا ء مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں،یہ سوالات آزادی صحافت سے متعلق ہیں ،آرٹیکل 19 اے شہریوں کو مفاد عامہ سے متعلق معلومات تک رسائی کا حق بھی دیتا ہے،ایڈیٹرز ، رپورٹرز اور کالم نویسوں کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،یہ سوالات انتہائی اہم نوعیت کے ہیں جن کا بین الاقوامی پریکٹس کے تناظر میں بھی دیکھا جانا ضروری ہے، یونا ئیٹڈ نیشن ہیومن رائٹس کمیشن کے تناظر میں بھی معاونین آئندہ سماعت تک سفارشات جمع کرائیں، کیس کو تین ہفتوں کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
پسرورمولانایونس حنیف انتقال کرگئے،انکی نمازجنازہ آج صبح9بجےکالی صوبہ میں اداکی جائےگی ،لطیف بسرا اور...
برلن جرمنی نے لیپرڈ 2 جنگی ٹینکوں کی پہلی کھیپ یوکرین روانہ کر دی ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر...
کراچیافغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کے بانی کو کابل میں طالبان حکام نے گرفتار کر لیاہے۔افغانستان...
لزبنپرتگال کے شہر لزبن میں اسلامک سینٹر میں چاقو بردارشخص کے حملے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص شدیدزخمی...
کے مذہبی نعرے نہ لگانے پر امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں ہندو...
کراچی بھارتی سکھوں کے اعلیٰ ترین مذہبی ادارے اکال تخت نے حکومت سے کہا ہے کہ مبینہ خالصتان نواز رہنما امرت پال...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا حکمنامے پر...
لاہور،سیالکوٹگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کردار سازی کے اوپر بنائے گئے کنسورشیم بارے گورنر ہاؤس میں...