اسلام آبا د(آئی این پی )دی کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز (سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے حکومت پر زور دیا ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) بینچ مارک کے مطابق تمباکو کے ٹیکسوں کو خوردہ قیمت کے 70 فیصد تک بڑھا کر نوجوانوں میں تمباکو کے بڑے پیمانے پر استعمال کے اہم مسئلے کو حل کرے ،یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت ایک طویل مدتی بیل آٹ پروگرام کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے ساتھ مذاکرات سے قبل اگلے بجٹ میں محصولات کی وصولی میں اضافے کے اختیارات پر غور کر رہی ہے۔ملک عمران احمد نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ فوائد حاصل کیے جائیں اور تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد کم کی جائے۔ملک کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت کے لیے ضروری ہے کہ انہیں تمباکو کے استعمال کی برائیوں سے بچایا جائے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تمباکو استعمال کرنے والوں میں 31.8 فیصد مرد اور 5.8 فیصد خواتین شامل ہیں۔انہوں نے تمباکو پر ٹیکس میں 37 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی۔جولائی 2023 سے جنوری 2024 تک ریونیو کی وصولی 122 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے اور سال کے آخر تک یہ تعداد 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ملک عمران نے آئی ایم ایف کے سروے اور مطالعات کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سگریٹ کی کھپت میں کم از کم 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمازاہد خان نے ملاقات کی۔ وزیر...
اسلام آ باد صحافیوں کے حقوق کیلئے کا م کرنے والی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے دنیا کے لاپتہ صحافیوں میں...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ذیلی ادارے نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے ایکٹ میں ترامیم...
کراچی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ میرے ساتھ ٹیلی ویژن...
اسلام آباد پاکستان میں غذائی قلت سے قومی معیشت کو سالانہ 17ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان میں پانچ سال...
اسلام آبادپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گُل چک اور اکساز کا دورہ کیا۔بندرگاہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے سینئر افسر محمد ضمیر ڈار 41 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرہو گئے ، ریٹائر منٹ پر...
کراچی کراچی سے برطانیہ، اسپین، روس، امارات اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک جاتے ہوئے مزید 33 مسافروں کو سفر کی...