عدالتوں میں کاغذ کی بچت کیلئے پیپر لیس منصوبہ شروع

28 نومبر ، 2021

لاہور( وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدعدالتوں میں کاغذ کی بچت کیلئے پیپر لیس منصوبہ شروع کردیا گیا، وکلاء اوردیگر شعبہ جات کو ریگولر مقدمات کی فہرست کاغذ کی بجائے بذیعہ ای میل اور ویٹس اپ دینے کا آغاز کردیا گیا، ڈی جی کیس مینجمنٹ سیشن جج شازب سعید نے دیگر اداروں کو بھی فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔