اسلام آباد ( جنگ نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدار ت منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس کا کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے ، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں بارے بریفنگ ،نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 کے قانون میں ریلیکسیشن کی منظوری،ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری ،تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے لیے گاڑیوں کی درآمد سکیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجرا، پرانے لائسنس کے خاتمے اور منتقلی کی منظوری دی جائے گی
اسلام آبادسینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے سینیٹر آمنے سامنے آگئے۔تحریک...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں صحافیوں پر تشددکیس...
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو بھی اپنی مرضی کے فیصلے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا۔ وزیراعظم کے طلب...
کراچیکراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کرکے آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر بیربل گینانی کو قتل کردیا گیا جبکہ...
قصورپھولنگر کے نواحی چک 5۔IR رینالہ خورد کے رہائشی خرم اکرم اپنے بھائی عرفان مسیح کے ساتھ موٹر سائیکل پر لاہو ر...
کراچیسیرین ائیرُلائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی اچانک موخر کر دی گئی۔ طیارے سے اپلوڈ کیے گئے...
لاہور احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری...