اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کیپٹل کالنگ نے نشاندہی کی ہے کہ سگریٹ مینوفیکچرنگ ان شعبوں میں سے ایک ہے جہاں جلد از جلد ٹیکس اصلاحات کی ضرورت ہے جیسا کہ (آئی ایم ایف)نے ٹیکس مراعات کو ان معاملات تک محدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جہاں ان کے معاشی فوائد، جیسے کہ روزگار کی فراہمی اور معیشت میں قدر میں اضافہ، بجٹ کے اخراجات سے زیادہ ہے کیونکہ پاکستان توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف )کے تحت 6 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا بیل آٹ پیکج چاہتا ہے۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر حسن شہزاد نے محققین کے ایک گروپ کی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا روزگار پیدا کرنے یا معیشت میں اضافے کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پاکستان میں ہر سال 163,600 سے زیادہ افراد کو متاثر کرتا ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے زمان ریسرچ سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر محمد زمان نے کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ تمباکو کی کھپت اس وقت کم ہوتی ہے جب اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ بہت سے صارفین کی پہنچ سے باہر ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سگریٹ پر یکساں ٹیکس کے لیے آئی ایم ایف کی سفارشات خواہ ان کے مقامی یا غیر ملکی برانڈز ہوں، قابل تعریف ہیں اور ان پر فوری عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ،...
اسلام آباد مجاز اتھارٹی نے نیب میں سینئر افسروں کی ترقی اور تقرری کی منظوری دے دی ،جمعرات کو نیب ذرائع نے...
اسلام آباد جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی شہری حکومت نے ملک میں کم شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک نیا...
اسلام آباد پیکاایکٹ کے تحت وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پرمبنی مہم...
لندن برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز گھر پر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ جمعرات کو تین روزہ دورے پر استنبول...
اسلام آباد وزارت انسداد منشیات نے واضع کیا ہے کہ بلوچستان یا کسی دوسرے خطے میں افیون یا بھنگ کی کاشت کوئی...
اسلام آباد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان سے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...