احتساب عدالت: 94 کنال اراضی فراڈ کیس 54 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

28 نومبر ، 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)احتساب عدالت لاہور نے 94 کنال اراضی مبینہ فراڈ کیس میں 54 ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، فیصلہ 29 نومبر کو سنایا جائیگا۔ ملزمان نے درخواست ضمانتیں بعدازگرفتاری دائر کررکھی تھیں ملزمان پر مبینہ طور پر شہریوں سے فراڈ کرکے اراضی اپنے نام کروانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت لاہور نے لیسکو ایکسین میاں افضل کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت جاری کردی۔احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے 30 نومبر تک کاروائی ملتوی کردی۔نیب لاہور نے ملزم کیخلاف 2017 میں نیب نے ریفرنس دائر کیا۔