نوجوان نسل کو محفوظ رکھنے کیلئے بجٹ میں تمباکو مصنوعات پر مزید 26 فیصد ٹیکسں کا نفاذ کیا جائے،سپارک

16 مئی ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں نے تمباکو کی مصنوعات پر مزید 26فیصد ٹیکسں کے نفاذ کا مطالبہ کیاہے۔تنظیم برائے تحفظ حقوق اطفال(سپارک) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے ساتھ ایک بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سپارک اور دیگر تنظیموں نے وزیر خزانہ پاکستان کو لکھے گئے خط کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ آنے والے فیڈرل بجٹ میں تمباکو ٹیکس کو کم از کم 26 فیصد بڑھایا جائے۔ ڈاکٹر خلیل احمد، پروگرام منیجر سپارک نے کہا کہ سگریٹ کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ لوگوں کو متاثر کرتا ہے کہ وہ سگریٹ پینا شروع کریں یا صحت کے معروف خطرات کے باوجود عادت کو جاری رکھیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے تاکہ اسکے استعمال کو روکا جاسکے۔ملک عمران احمد، کنٹری ہیڈ کیمپین فار ٹبیکو-فری کڈز (سی ٹی ایف کے)نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو کے استعمال کی حد اور اس کے ساتھ منسلک صحت اور معاشی بوجھ پریشان کن ہے۔ سپارک کی طرح تنظیمیں جیسے ہیومن ڈویلپمنٹ فانڈیشن، عورت فانڈیشن اور کرومیٹک ٹرسٹ کے ساتھ منسلک اہم عوامی صحتی مسائل پر ان کی پریشانیوں کو اجاگر کرتی ہیں۔