سٹوڈنٹس یونین کا انتخاب طلبہ کا بنیادی حق ہے‘ رضا ربانی

28 نومبر ، 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت سٹوڈنٹس یونین کا انتخاب طلبہ کا بنیادی حق ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ ضیاء الحق نے اقتدار کو طول دینے کیلئے طلبہ تحریک کو کمزور کیا۔ طلبہ یونینز پر پابندی سے سیاسی جماعتوں کی ترقی متاثر ہوئی ہے۔ طلبہ یونین کی کمزوری کے سیاسی جماعتوں پر منفی اثرات پڑے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے لاپتہ دونوں طلبہ کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ رضا ربانی نے کہا کہ یونیورسٹییزمیں آزادی سے تعلیم کے حصول کی اجازت دی جائے اور بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں کو یونیورسٹی کیمپس سے نکالا جائے۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت شعبہ تعلیم کے وفاقی، صوبائی بجٹ میں اضافہ کرے۔ گرفتار طلبہ کو رہا، درج مقدمات واپس لئے جائیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومتیں سینیٹ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کریں، حکومت طلبہ یونینز کو فوری طور بحال کریں۔ رضا ربانی نے کہاکہ حکومت سندھ کے پاس طلبہ یونین کی بحالی میں تاخیر کا جواز نہیں ہے۔