لاہور (نمائندہ خصوصی ،نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سمندر پارپاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے جو ان کے بیرون ملک میں منتخب نمائندگان کریں۔ اگر اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں مقیم افراد کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجتی ہے تو ان کے بیرونی ممالک میں مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک کی حکمران اشرافیہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے ناآشنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوحہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت نے کہا کہ مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں کو اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ بیرون ملک پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مگر حکومت ان کے حقوق کا تحفظ نہیں کر رہی۔ پاکستانی حکام کو بیرون ملک کام کرنے والے کارکنان اور مزدوروں کے انسانی اور قانونی حقوق کے بارے میں متعلقہ حکومتوں سے بات کرنی چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو بیرون ملک میں اجرت سے محروم کر دیا جاتا ہے اور وہ اپنا قانونی حق حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ امیر جماعت نے کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو دی جانے والی اعلان شدہ مراعات کو یقینی بنائے۔ روشن پاکستان اکاؤنٹ کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون ٹیکسز کو بھی ختم کرے۔ انھوں نے استقبالیہ کے شرکا کو کہا کہ وہ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں لہٰذا انھیں اپنی اپنی سطح پر ملک کی بہترین نمائندگی کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستانی جو بیرون ملک اپنی فیملیز کے ساتھ مقیم ہیں، اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور اپنی زندگیاں قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق استوار کریں۔ اس موقع پر دوحہ میں مقیم ممتاز شخصیات نے جماعت اسلامی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔
لاہور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 128 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کےبعدرواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں...
اقوام متحدہ پاکستان نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کو خطے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے...
لاہور قتل، ڈکیتی اغوا سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوںکے خلاف پنجاب پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ،قتل...
جکارتہ انڈونیشیا نے ایک نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشیا ء کی لین دین پر پابندی عائد کردی ، یہ...
بغدادعراق کے صوبے نینوا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک...
کراچی ا مریکی ریاست نیویارک کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کی مالیت بڑھا...
اسلام آباد نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسےفی یونٹ تک مہنگی کرنے کیمنظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق اضافے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات عدالتی کمیشن کےذریعے کرانے کی درخواست...