لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے، پنجاب اسمبلی سے ذاتی دلچسپی سے یونیورسٹیز ایکٹ منظور کرواکے چارٹر کا درجہ دلایا۔تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے جاندار کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنر ہاؤس لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ اپلائیڈ سائنسز خانیوال ایکٹ 2021اور راشد لطیف خاں یونیورسٹی ایکٹ 2021 کی تقریب برائے گزٹ نوٹیفیکیشن سےبطور مہمان خصوصی خطاب کرتےہوئے کیا۔ یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ترمیمی ایکٹ کی کاپیاں بھی دی گئیں، قائم مقام گورنر نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز خانیوال جسے حال ہی میں پنجاب اسمبلی کی منظوری سے ڈگری اجراء کیلئے چارٹر کا درجہ دیا گیا ہے اس کاگزٹ نوٹیفیکیشن BOG IMASکے ممبر معروف ماہر تعلیم سید عابدی کو دیتے ہوئے ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہا ،تقریب میں راشد لطیف خاں یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خاں ، ریسکیو 1122کے ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر، یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اویس رؤف اور یونیوسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پریذیڈنٹ ابراہیم حسن مراد کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے قائم مقام سیکرٹری عنایت اللہ لک نے بھی شرکت کی۔ دی پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021کی تقریب بھی ہوئی ،،پرویز الہیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ ریسکیو 1122کو پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021 کے ذریعے خود مختار ادارے کا درجہ ملنے کے بعد لوگوں کی جانیں محفوظ ہوگئی ہیں۔
اسلام آبادسینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے سینیٹر آمنے سامنے آگئے۔تحریک...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں صحافیوں پر تشددکیس...
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو بھی اپنی مرضی کے فیصلے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا۔ وزیراعظم کے طلب...
کراچیکراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کرکے آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر بیربل گینانی کو قتل کردیا گیا جبکہ...
قصورپھولنگر کے نواحی چک 5۔IR رینالہ خورد کے رہائشی خرم اکرم اپنے بھائی عرفان مسیح کے ساتھ موٹر سائیکل پر لاہو ر...
کراچیسیرین ائیرُلائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی اچانک موخر کر دی گئی۔ طیارے سے اپلوڈ کیے گئے...
لاہور احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری...