لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کر کے بھارتی میڈیا کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے گڑھے جانے والے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ بھارتی میڈیا نے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے جھوٹی خبر نشر کی تھی کہ میٹروپولیٹن پولیس نے انٹیلی جنس ذرائع سے خالصتان ریفرنڈم میں مبینہ فراڈ کی اطلاعات پر لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ بھارت کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل نے یہ جھوٹی خبر دی تھی کہ 15 نومبر کو سکاٹ لینڈیارڈ نے سکھ فار جسٹس کے باتھ روڈ ہائونسلو کے سدا سپر سٹور میں واقع دفتر پر چھاپہ مارکر خالصتان پر ریفرنڈم کی برطانیہ میں چلائی جانے والی مہم اور ریفرنڈم میں ووٹرز کے جعلی ٹرن آئوٹ دکھانے کیلئے استعمال کی جانے والی مشینری اور ڈاکومنٹس ضبط کرلئے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ذرائع نے بتایا کہ لندن میں باتھ روڈ ہائونسلو میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ چھاپے کے دوران پاکستان سے ہدایت لینے والا ایک شخص گرفتار کیا گیا لیکن سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ نہ تو اس طرح کا کوئی چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا۔ خالصتان کے حوالے سے سکھوں کے خلاف یہ تازہ ترین پروپیگنڈہ سینٹر فار انفارمیشن ریسائلنس اور بی بی سی کی جانب سے اس انکشاف کے 2 دن بعد کیا گیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹوئٹر نے سکھوں اور خالصتان کے حامیوں کے خلاف مہم میں شریک سیکڑوں سوشل میڈیا اکائونٹس بند کردیئے ہیں۔ CIR کی رپورٹ کے مطابق ʼAnalysis of the #RealSikh Influence Operationʼ نامی اکائونٹ کی سکھوں کو بدنام کرنے والے جعلی اکائونٹ کے ایک بڑے نیٹ ورک کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے، دوسرے اکائونٹس بھارتی قوم پرستی کے حامی تھے، جو مندرجہ بالا نیٹ ورک کے پھیلائے ہوئے پراپیگنڈے کو بڑھا چڑھا کر پھیلاتے تھے۔ سکھ فار جسٹس نے پورے برطانیہ میں خالصتان پر ریفرنڈم کی مہم چلائی تھی، جس میں ہزاروں سکھوں نے خالصتان تحریک کے حق میں آواز بلند کی تھی۔ ایس ایف جے کے گرپت ونت سنگھ پنوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے سکھ فار جسٹس کے دفتر پر چھاپے کی خبر کی تردید سے ANI, CNN اور News18 جیسے بھارتی اداروں کی من گھرت خبروں کی پول کھل گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکھ فار جسٹس ANI, CNN اور News18 جیسے اداروں کے ایڈیٹر اینکر آنند نراسمہن، منوج گپتا اورسشانت سارین کے خلاف خالصتان کے حامی برٹش سکھوں کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے اور پروپیگنڈہ کرنے اور خالصتان ریفرنڈم کے حامیوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کے الزام میں کارروائی کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم گولی پر نہیں بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں، 31 اکتوبر کو لندن میں خالصتان کے حوالے سے شروع ہونے والے ریفرنڈم کا عمل جاری ہے۔ پنوں ان دنوں 10 دسمبر کو جنیوا میں ہونے والے ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کی مہم چلا رہے ہیں۔
اسلام آبادسینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے سینیٹر آمنے سامنے آگئے۔تحریک...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں صحافیوں پر تشددکیس...
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو بھی اپنی مرضی کے فیصلے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا۔ وزیراعظم کے طلب...
کراچیکراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کرکے آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر بیربل گینانی کو قتل کردیا گیا جبکہ...
قصورپھولنگر کے نواحی چک 5۔IR رینالہ خورد کے رہائشی خرم اکرم اپنے بھائی عرفان مسیح کے ساتھ موٹر سائیکل پر لاہو ر...
کراچیسیرین ائیرُلائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی اچانک موخر کر دی گئی۔ طیارے سے اپلوڈ کیے گئے...
لاہور احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری...