اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے سیکرٹری جنرل غلام سرور جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آئیں گے۔ جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں سارک کے سیکرٹری جنرل تنظیم کی فعالیت کیلئے بعض اقدامات ازسرنو شروع کرنے سمیت متعلقہ امور پر مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ سارک تنظیم کا رکن ملک نیپال پہلے ہی سارک ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے اجلاس کی تجویز دے چکا ہے، سارک تنظیم کے سیکرٹری جنرل اپنے دورے میں اس حوالے سے وزارت خارجہ میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام آباد میں ان کے قیام اور مصروفیات کو سارک تنظیم کی فعالیت کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔
کراچی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ مالی سال کے آغاز میں پاکستان کے کلیدی معاشی...
فیصل آباد حکومت قومی گرڈ پر دباؤ کم کرنے اور بجلی کی طلب میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے صنعتوں کو سولر...
کراچی ایران کی ہرمز سے آمدن کی نئی تجویز، ادائیگی ایرانی کرنسی میں کی جائیگی۔ سالانہ 28 سے42 کھرب روپےآمدن کا...
کراچی ایران جنگ،یورپ میں ایئرلائنز کو ایندھن کی کمی کے خطرے کا سامنا ہے۔ ہرمز بندش سے سپلائی متاثر، یورپی...
کراچی انڈین مصنفہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں سفارتی برتری کا موقع کھو دیا، ایران بحران میں...
اسلام آباد FIA میں گریڈ 19 سے 17 تک 31 افسر وں کے تبادلے ، گریڈ 19 ایڈیشنل ڈائریکٹر ،گریڈ 18 کے 13 ڈپٹی ڈائریکٹر...
کوئٹہ کچلاک بائی پاس پر چیک پوسٹ فائرنگ ،2اہلکار زخمی جبکہ جوا بی کارروائی میں 2د ہشتگرد ہلاک ہو گئے، بائی پاس...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے والد کی جانب سے زندگی میں ایک بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ سناتے...