اسلام آباد(آئی این پی)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ تمباکو کی صنعت کے دعوی کے برعکس پاکستان کی مارکیٹ میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا حجم کل سگریٹ مارکیٹ کا 9 سے 17 فیصد ہے۔تحقیق میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمباکو کی کھپت کو کم کرنے کا سب سے موثر طریقہ تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تمباکو کی صنعت پر ٹیکس لگا کر تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار پر مبنی اس تحقیق کے مطابق 2015-16 میں مقامی تیار کردہ سگریٹ پر ٹیکس چوری 53.8 ارب روپے تھی جس میں 38.9 بلین روپے جو کل حصہ کا 72 فیصد سے زیادہ ہے جائز شعبے سے چوری کی گئی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیے گئے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ غیر قانونی مارکیٹ شیئر تقریبا 23 فیصد ہے جس میں سے 47 فیصد اسمگل اور 45 فیصد نان ٹیکس پیڈ ہے۔ جبکہ غیر قانونی مارکیٹ شیئر کا 8% جعلی سگریٹ کا ہے۔ملک عمران احمد، مہم برائے تمباکو سے پاک بچوں (CTFK) کے کنٹری ہیڈ نے صحت عامہ پر تمباکو کے استعمال کے نمایاں اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 60فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ تمباکو کے استعمال کی برائیوں سے بچائے،انہوں نے کہا کہ تمباکو کے استعمال سے سالانہ تقریبا 160,000 جانیں جاتی ہیں، جو کہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں پاکستان کے جی ڈی پی کا 1.4 فیصد ہے۔
تربت تربت کے علاقے آپسر بکرا پیڑی کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا،حملے میں ایک ایف...
اسلام آباد پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے حالیہ دورہ آذربائیجان کی روشنی میں سرمایہ کاری کے امور اور...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےʼʼ ملک سے بچوں کے اغوا ء ʼʼ متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران کوئٹہ سے بچے...
مظفر آباد مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول پار کرکے آزاد کشمیر پہنچنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ کہوٹہ...
اسلام آباد فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان...
اسلام آباد حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا...
اسلام آباد کے الیکٹرک نے اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.27روپے فی یونٹ ریفنڈ کی تجویز دے دی نیپرا آئندہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے چھٹے ناکام احتجاج کے بعد حکومت نے اسلا م آباد کو مزید سرکشی اور یلغار سے روکنے...