لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مسلسل مہنگائی میں کمی کا دعوی ٰکر دیا، رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے گندم کا آٹا، ٹماٹر، پیاز، لہسن، پیٹرول اور ڈیزل سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی 10.1 فیصد کی کمی کے ساتھ سالانہ بنیاد پر 21.22 فیصد کی سطح پر آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 16 کے دام کم ہوگئے۔ اس دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، گندم آٹا، کیلے، چاول، سرخ مرچ، دال مسور سستی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔ البتہ آلو، بیف، مٹن، دال چنا، انڈے، چکن، کپڑے اور لکڑی کے نرخ بڑھ گئے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے جبکہ پیاز کی قیمت میں اس سے زیادہ کمی آئی۔ لہسن فی کلو 46 روپے تک سستا ہوا۔ آلو کی قیمت میں فی کلو 1 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔ بیف 10 ، مٹن 20 روپے فی کلو ، دال چنا فی کلو 3 روپے ،انڈے فی درجن 2 روپے تک مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر قیمتوں کا موازنہ کریں تو گزشتہ سال کی نسبت پیاز 88فیصد ،سرخ مرچ 70 فیصد تک ، لہسن 62 فیصد، ٹماٹر 36 فیصد، نمک 33 فیصد مہنگا ہوا۔ بیف 24 فیصد، دال ماش 22 فیصد، چینی 21 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں گیس چارجز 570 فیصد تک بڑھ گئے۔ گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا، چکن، گھی،کوکنگ آئل، ایل پی جی سستی ہوئی۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...