اسلام آباد (خبر نگار) سول جج اسلام آباد صہیب بلال رانجھا نے اسلحہ و شراب برآمد گی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔ عدالت نے وکیل کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دید یا ، سوال نامے میں ان سے پوچھا گیا آپ کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی ، نجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل انالیسز سے ثابت ہوا کہ بوتل میں شراب تھی، اس کا جواب دیں،کیا آپ نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن کے شواہد و دلائل کو سنا اور سمجھا؟ 30 اکتوبر 2016 کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی اجتماع میں شرکت کی ؟ آپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے اور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے ، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی؟ آپ کی گاڑی کی پچھلی نشست پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے بیٹھے اللہ نواز کی تحویل سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی ؟ آپکے خلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے آپکے خلاف کیوں گواہی دی؟ کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کے تحت بیان دینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔
کراچیدریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع بھارتی شہر الہٰ آباد میں آج سے شروع ہونے والے کمبھ...
بیروت لبنان کے صدر جوزف عون نے گزشتہ روز دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدارتی جج نواف سلام کو قانون...
کراچی قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔...
ٹوکیو امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا گزشتہ روزکہاکہ جنوب مغربی جاپان میں6.8شدت کا زلزلہ آیا، حکام نے فوری...
سرینگر مودی نے ہمالیائی سڑک کی اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ...
اوسلو ناروے میں اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل تلاش کرنے کیلئے عالمی اتحاد کا اجلاس کل ہوگا، اسرائیل کی...
ماسکو کریملن نے گزشتہ روز کہا کہ روس اور ایران جمعہ کو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے دورہ روس کے دوران جامع...
پیرس فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کےا سپیکر نے اپنے اور ساتھیوں کے لیے ہزاروں یورو کی لاگت سے نئی کرسیوں...