لاہور(جنگ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے جس کیلئے پولیس کو تمام وسائل فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ہیڈکوارٹرز کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ بھر میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس حکام نے تمام پولیس افسران کے بارے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پولیس کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر دسترس کیلئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔دوران اجلاس پولیس، پراسیکیوشن اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ میں بہتری کیلئے اقدامات پر پیشرفت اور ریپ کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس کو کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کے اجرا کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے، کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔
کراچیبھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا...
اسلام آباد سکھر الیکٹرک سلائی کمیشن کو بھاری نقصانات سے بچانے اور کرپشن سے نمٹنے کا اختیار فوج، ایف آئی اے...
کوئٹہ حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ چوتھے آفیشل بارڈر...
کراچیایران میں فضائی دفاعی مشقیں کی گئیں۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق مشقیں فردو اور خنداب کے فضائی دفاعی...
لاہورصوبائی و یر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان کا منہ بند ہے ملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ...
نیکوسیا قبرص کے چیف پراسیکیوٹر نے پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے پاکستانی شخص کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک...
پشاور پشاور کے کاروباری و سیاسی شخصیت سے حساس ادارے کے جعلی اہلکار وں نےکروڑوں روپے ہڑپ کرلئے گئے جبکہ انہیں...
کوئٹہ سنجدی میں میتھین گیس کے نتیجے میں دھماکے سے متاثرہ کوئلہ کان میں پھنسے مزید سات کانکنوں کی لاشیں نکال...