آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ‘غیرمعمولی کارکردگی کو سراہا

18 مئی ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کی اور غیرمعمولی کارکردگی پر انہیں سراہا، قومیہاکی ٹیم کے کھلاڑی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم کا خیر مقدم کیا‘آرمی چیف نےکہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے‘ہاکی ٹیم کو مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے ۔ جنگ سے بات چیت میں پی ایچ ایف کے صدر طارق حسین نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات نے کھلاڑیوں کو نیا حوصلہ دیا ہے‘حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی پذیرائی سے اس کھیل میں جلد بہتری لانے میں مدد ملے گی‘ وزیر اعظم نے اداروں کی ٹیموں کو بحال کرنے کے احکامات دیئے ہیں اس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔