پی آئی اے کی خریداری، ملکی اور غیر ملکی 8کمپنیوں کی دلچسپی

18 مئی ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) پی آئی اے کی خریداری میں ملکی اور غیر ملکی8کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی ،وزارت نجکاری کے مطابق اظہار دلچسپی جمع کرنے کا وقت جمعہ17کی شام4بجے ختم ہونے کے بعد آٹھ اداروں سے کوالیفیکشن اسٹیٹمنٹ موصول ہوا ہے۔ان میں (1) فلائی جناح، (2) ایئر بلیو ، (3) عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، (4) سردار اشرف ڈی بلوچ ۔ شنازگی کمپنی لمیٹڈ (چین)، (5) جیریز انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ، (6) وائی.بی ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی سراہی میں کنسورشیم، (7) پاک ایتھانول کی سربراہی میں کنسورشیم اور (8) بلیو ورلڈ سٹی کی سربراہی میں کنسورشیم شامل ہے ،نجکاری کمیشن اب قواعد و ضوابط کے تحت طے شدہ معیار کے مطابق اہلیت کا عمل انجام دے گا۔