وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

18 مئی ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 کے تحت اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ، وزیراعظم نے بطور وزیر انچارج برائے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے قیام کا حکم دیا تھا، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 میں بنایا گیا تھا، سات سال بعد موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے کلائمیٹ چینج اتھارٹی کیلئے فنڈز کے بندوبست کا بھی حکم دے رکھا ہے۔