سیکرٹریز نہیں آتے ، وزرا انہیں پابند کریں، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

18 مئی ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر آفیشل گیلری میں سیکرٹریز کے نہ آنے کی باز گشت سنائی دی۔جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ایوان میں صوبے کے اہم معاملات پر بات ہوتی ہے ، سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کو یہاں موجود ہونا چاہیے ، میں نے گزشتہ اجلاسوں میں بھی اس حوالے سے رولنگ دی ، چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھی لکھا اس کے باوجود سیکرٹریز آفیشل گیلری میں نہیں آتے ، متعلقہ وزراء ان کو پابند کریں ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رکن اسمبلی اسد بلوچ نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی رولنگ کے باجود چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی پولیس اور دیگر افسران ایوان میں نہیں آتے اگر وہ خود کو اس ایوان سے بالا تر سمجھتے ہیں تو ان کی اس غیر پارلیمانی انداز پر ایوان کو بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔