پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کا بانی پی ٹی آئی کی طرح سہولتیں دینے کا مطالبہ

18 مئی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دینے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدیوں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ جیلوں کے دیگر قیدیوں کو بھی بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دی جائیں۔