سندھ میں21مئی سے27مئی تک ہیٹ ویو ہوگا

18 مئی ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) سندھ میں 21 مئی سے 27مئی تک ہیٹ ویو ہوگا،یہ بات چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتائی،جمعہ کوچیف سیکریٹری سندھ کی صدارت ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکریٹری انرجی، سیکریٹری بحالی، کمشنر کراچی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سمیت دیگر شریک ہوئے جب کہ تمام ڈویژنل کمشنر وڈیو لینک کے ذریعے شریک ہوئے۔