اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکرٹری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کے حکم کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع بتائیں احمد فرہاد اسلام آباد سے کیسے لاپتہ ہوئے؟ رپورٹس لیکر رپورٹ جمع کرائیں، درخواست گزار نے خاص طور پر قومی ادارے کو درخواست میں نامزد کیا ہے، سیکرٹری دفاع بتائیں اسلام آباد سے کیوں اور کیسے احمد فرہاد لاپتہ ہوئے؟ قومی ادار وں سے رپورٹس لے کر سیکرٹری دفاع رپورٹ جمع کرائیں۔ عدالت کو پولیس حکام نے بتایا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ، جیو فینسنگ کی جا رہی ہے، جہاں سے احمد فرہاد لاپتہ ہوا وہاں سیف سٹی کیمرے نہیں ، پولیس نے بتا یا معاملے پر لا انفورسمنٹ ایجنسیز کو بھی خطوط لکھ دئیے ہیں۔
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین...
پاناما سٹی پاناما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاناما کینال پر قبضے کی تشویش ناک دھمکی پر اقوام متحدہ سے شکایت...
نئی دہلیبھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں۔مودی سرکار کے دور میں...
نئی دہلیسیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت میں...
اوسلو ناروے اور سویڈن کے بڑے اخبارات کے مالک نارویجن میڈیا گروپ سکبسٹڈ میڈیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ پرنٹ...
لاہورمحکمہ موسمیات نے پاکستان میں کم بارشیں ہونے کے سبب خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔رواں برس ملک میں 52فیصد تک...
وادی تیراہ وادی تیراہ۔ مامل پٹی میں16جنوری کو سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ...
ابوظہبی متحدہ عرب امارات نے اسلامی ٹریژری سکوک کی نیلامی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے...