کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان حکومت نے صوبے میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کو 2011سے اب تک 998درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 441افراد بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کے پاس اب بھی 351کیسز زیرسماعت ہیں۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے ،جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یٰسین زئی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کررہے ہیں ،محکمہ داخلہ بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق 2011سے اب تک لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کو 998درخواستیں موصول ہوئیں ،تحقیقات کے مطابق 441افراد بازیاب ہوچکے ہیں ،کمیشن نے لاپتہ افراد کے 206کیسز جبری گمشدگی کے زمرے میں نہ آنے کے باعث لسٹ سے نکالنے کے احکامات دئیے ،رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کے پاس اب بھی 351کیسز زیر سماعت ہیں ،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو سال قبل 5006ناموں پر مشتمل لاپتہ افراد کی ایک لسٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی گئی ،جسے ایک کمیٹی نے سپریم کورٹ میں پیش کیا سپریم کورٹ نے گمشدہ افراد کی اس لسٹ کو لاپتہ افراد بازیابی کمیشن حوالے کیا ،کمیشن نے صوبائی حکومت کی معاونت سے 1644افراد کے گھروں میں موجودگی کی تصدیق کی تاہم ابھی تک 3362کیسز کی تصدیق نہیں ہوپائی کیونکہ ان کیسز میں نہ تو گمشدہ فرد کا کوئی پتہ ہے نہ ولدیت اور نہ ہی شناختی کارڈ نمبر دیا گیا ،صرف نام دیا گیا ہے ۔
تربت نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہےکہ نیشنل پارٹی ایک باشعور سیاسی جماعت ہے جو اپنے...
کراچی گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کراچی میں "بلوچستان اسٹریٹیجی سمٹ" میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف...
اسلام آ باد بیورو کر یسی خبردارہوجا ئے کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری افسران اور ان کے اہلخانہ اثاثے ظاہر...
اسلام آباد پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے12ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پرفافن جائزہ رپورٹ...
کوئٹہبلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں IFRAP کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی وزیر...
اسلام آباد نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک...
کوئٹہصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صحت کے نظام کو باہر سے آکر کوئی بہتر نہیں کرے گا ہم نے مل کر ہی...
اسلام آباد پاکستان کی ملکی ریفائنریوں نے اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم اور ڈیزل کی درآمد آئندہ مارچ...