انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے سستا

18 مئی ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 4پیسے تک گھٹ گئی، یورو کی قیمت میں91پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی1.08 روپے تک کم ہو گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 278.20 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 278.45 روپے پر برقرار رہی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 276.96 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 4 پیسےکی کمی سے 279.54 روپے سے کم ہو کر 279.50 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 89 پیسے کی کمی سے 300.07 روپے سے کم ہو کر 299.18 روپے اور قیمت فروخت 91 پیسے کی کمی سے 302.99 روپے سے کم ہو کر 302.08روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید1.04روپے کی کمی سے 350.07 روپے سے کم ہو کر 349.03 روپے اور قیمت فروخت 1.08 روپے کی کمی سے353.39 روپے سے کم ہو کر 352.31 روپے پر آگئی۔