فلسطینیوں کیلئے عالمی سطح پرقانونی وسائل استعمال کیے جائیں، سیکرٹری اوآئی سی

18 مئی ، 2024

منامہ (اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کےلیے عالمی سطح پرقانونی وسائل کو فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین طہ نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ 33 ویں عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایسے فیصلے لینے کی ضرورت ہے جو فلسطینی بھائیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے اورخون ریز جنگ کو رکونے کے لیے ہوں۔