جرمنی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز بلند کرنیوالے گروپ پر پابندی عائد

18 مئی ، 2024

برلن ( آن لائن ) جرمنی میں اسرائیل کی جارحیت کیخلاف آواز بلند کرنے پر ایک فلسطین کے حمایتی گروپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق جرمن حکام نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کیخلاف آواز بلند کرنے، فلسطینیوں اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی حمایت کرنے کا الزام لگا کر فلسطینی گروپ فلسطین سالیڈیریٹی ڈوئسبرگ پر جرمنی میں پابندی لگا دی، لگ بھگ 50 پولیس افسروں نے شمال مغربی ریاست میں چھاپے مار کر جائیدادوں کی تلاشی لی، لیپ ٹاپ، نقدی، سیل فون اور دستاویزات ضبط کر لیے۔ مذکورہ گروپ نے جرمن اسلحہ ساز کمپنی رین میٹل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک ریلی کا اہتمام کر کے مطالبہ بھی کیا تھا کہ اسرائیل کو اسلحہ نہ دیا جائے۔