غزہ میں زمینی راستوں سےسامان پہنچانے کی اسکیم قابل عمل ہے ، اقوام متحدہ

18 مئی ، 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فضا سے جہازوں کے ذریعے امدادی سامان پھینکنا زمینی راستوں کے ذریعے سامان پہنچا نے اسکیم قابل عمل ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ جہاں امداد کی ضرورت سب سے زیادہ ہے، میں ضرورت مند افراد کو امداد کی فراہمی کا انحصار اس جگہ سے دور ایک ساحلی گودی پر نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ زمینی راستے امداد کی ترسیل کا سب سے زیادہ قابل عمل، مثر اورشفاف طریقہ ہیں۔