مالدووا، 4دن قبل دفنائے گئے آدمی کو زندہ باہر نکال لیا گیا، ملزم گرفتار

18 مئی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) مشرقی یورپ کے ملک مالدووا میں 4 دن قبل زندہ دفن کیے گئے شخص کو اس کی چیخیں سُن کر قبر سے باہر نکال کر بچا لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدووا کی پولیس ایک 74 سالہ خاتون کی موت کی تحقیقات کر رہی تھی جن کی لاش ان کے ایک رشتے دار کے گھر سے ملی تھی۔ تفتیش کے دوران جرم کی ایک اور ہولناک داستان سامنے آگئی۔ خاتون کی موت کی جگہ تلاشی کے دوران کسی کے چیخنے کی آوازیں آئیں جس پر پولیس نے اس جگہ کی کھدائی کی تو منوں مٹی تلے ایک قبر نما تہہ خانہ ملا جس میں 62 سالہ شخص نیم مردہ حالت میں موجود تھا۔