گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ‘کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

18 مئی ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک میں گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے باوجود کوئی پیشرفت ہوئی نہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکا ‘متعلقہ اداروں نے مکمل چپ سادھ لی ‘کاشت کاروں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ۔ طے کردہ سرکاری نرخوں سے کئی گنا کم قیمت پرگندم کی فروخت جاری ہے ۔ پنجاب میں فی بوری کی قیمت 6 ہزار روپے کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری بھی نہیں شروع ہو سکی۔