امریکا، شدید طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک

18 مئی ، 2024

واشنگٹن ( نیوز اایجنسیاں ) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز شدید طوفان کے باعث تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔امریکی الیکٹرک اور قدرتی گیس کی کمپنی کے مطابق طوفان کے باعث تقریبا 9 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔ٹیکساس کے سب سے بڑے سکول نے طوفان سے ہونے والے نقصان اور بجلی کی بندش کے باعث کلاسیں منسوخ کر دیں ۔