خودساختہ لیڈر وزارت کے بغیر بے چین ہے‘ نیشنل پارٹی پنجگور

18 مئی ، 2024

پنجگور(نامہ نگار)نیشنل پارٹی پنجگور کے ترجمان نے کہا ہےکہ پنجگور میں ترقیاتی منصوبوںکاکریڈٹ لینے اور مصنوعی ترقی کے خواب دیکھانے والا ایک بار پھر عوام کو فریب دینے کیلئے سرگرم ہےگزشتہ دنوں پارلیمانی وفد کی ملاقات کے بعد جنوبی پیکیج میں شامل پنجگور چیدگی ‘پنجگور گچک اور پنجگور پروم شاہراہ کی وفاقی حکومت نے منظوری دی سابق حکومت کے لاڈلے وزیر سے عوام سوال کرتے ہیں انہوںنے اپنے دورمیں یہ کام شروع کیوں نہیں کرایا جو پنجگور کی سڑکوں کاکریڈٹ لینے آجاتے ہیں اس طرح ان سڑکوں کے ساتھ سریاب کوئٹہ کی شاہراہوں کا اصل سہرا سابق وزیراعلیٰ جام کمال کوجاتاہے حالانکہ ان شاہراہوں کی منظوری عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دور اوردوسرے دور میں بھی لیکن عملدرآمد سالوں تک نہیں ہواترجمان نے خود ساختہ لیڈر جس بھی اجلاس میں ہوتے ہیں چیختے ہیں کہ ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں مگر منصوبوں کا کریڈٹ لینے سے دریغ نہیں کرتے وزارت کے بغیر موصوف بے چین ہیں ریکوڈک سمیت دیگر بلوچ دشمن منصوبوں کی فروخت کے وقت خاموش رہنے والوں کی حقیقت عوام جان چکے ہیں۔