بیلہ : غلام نبی رونجھو کے قاتلوں کو جلد گرفتارکیاجائے گا،ڈپٹی کمشنر

18 مئی ، 2024

بیلہ (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ کے روایتی امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی غلام نبی رونجھو کے قاتلوں کو جلد گرفتارکیاجائے گاان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کونسل لسبیلہ کے چیئر مین سردار عبدالرشید پھورائی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے عمائدین ،سیاسی اور سماجی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق ہے لیکن شاہراہیں بند اور مسافروں اور مریضوں کیلئے پریشانیاں پیدا کرنےسے گریز کیاجائے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ شہید کے لواحقین کو انصاف ضرور فراہم کیا جائے گا۔