سبی :طویل لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے‘پشتونخوانیپ

18 مئی ، 2024

سبی (پ ر) پشتونخوانیپ سبی کے بیان میںکہاگیاہے کہ کیسکو اور ایف آئی اے کی ٹیموں کا صارفین کے ساتھ ناروا سلوک چادراورچاردیواری کے تقدس کی پامالی قابل مذمت ہے شدیدترین گرمی میں بھی 12سے16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں ان حالات میں ٹیموں کاشہریوں کو دھمکیاںدینا افسوسناک ہے ۔