مسلط حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا‘ مولانا عبدالواسع

28 نومبر ، 2021

کو ئٹہ(آئی این پی)جمعیت بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے نام کردیا ہے خود کو سچا او ر ایماندار کہنے والے اپنے نااہلی کی وجہ سے پھنس چکے ہیں پی ڈی ایم مسلط حکمرانوں سے عوام کوجلد نجات دلائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے کارکنوں اور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیارہنمائوں نے کہاکہ ریکارڈ تجارتی خسارہ معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ہے اگر ملک میں عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے یکم دسمبر سے مزید مہنگائی آنے والی ہے۔