اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و سرقہ کی 87 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات ،49 موبائل فونز،3 کاریں ، 28 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ،تین موٹر سائیکل اور 20 موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے ۔ پولیس نے فراڈ ، خیانت مجرمانہ اور چیک ڈس آنر کے بھی متعد د مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقے آفیسر کالونی میں افتخار احمد کی خالہ کے گھر سے چور 49 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں فہد احمد سے 73 ہزار روپے چھین لئے گئے ، تھانہ دھمیال کے علاقے چکری روڈپر تنویر احمد کی دکان سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر چلتے بنے۔تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس فور سے شاہد سنگا کے گھر سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار سات لاکھ روپے اور طلائی زیورات ،اسی علاقے میں فہیم سردار کے گھر سے نقدی ،امریکی ڈالر اور زیورات مالیت 20 لاکھ چوری ہو گئے ۔ تھانہ کرپا گلبر ک ریزیڈنشیا میں نذیر احمد سے 13 لاکھ روپے اور موبائل چھین لیا گیا ۔ دیگروارداتیں تھانہ روات، ہمک،کوہسار، رمنا ، سنبل،کھنہ، کورال، ٹیکسلا،بھارہ کہو، صدر واہ کینٹ کے علاقے میں ہوئیں۔
راولپنڈی سابق صوبائی وزیر صحت و بہبودِ آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے اصولوں اور...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں شہری کوفائرمارکر زخمی کردیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو فیضان احمد نے...
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کی ٹرانسپورٹیشن اور ہاستل فیس میں اضافے پر طلبا اور والدین میں شدید...
اسلام آبادپاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے حافظ عقیل جلیل کو پارٹی کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔ ان...
راولپنڈی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس احسن رضا کاظمی نےسیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی...
اسلام آباد شہرساز کے زیر اہتمام راولپنڈی اور نوشہرہ میں شہری موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت اور لچک منصوبے کی...
حطار علاقہ خانپور میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق، گڑھی سیداں کا رہائشی وحید احمد ایچ آئی ٹی میں...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں شہری 2رکشوں اور 13موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری، لاکھوں...