مارگلہ ہلز منڈیالہ کے مقام پر اچانک آتشزدگی‘ آگ 3کلومیٹر پھیل گئی

18 مئی ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر‘ اپنے نامہ نگار سے) مارگلہ کی پہاڑیوں پر جمعہ کی شب منڈیالہ کے مقام پر اچانک آگ لگ گئی۔ ہیٹ ویو اور جھکڑ چلنے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی‘ رات گئے آگ لوئی دندی، رتہ ہوتر اور پیر سوہاوہ کے قریب 3کلومیٹر رقبے پر پھیلی چکی تھی۔ وزیراعظم کی کوارڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو اہلکار رات دیر گئے تک آگ کی شدت پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ادہر سی ڈی اے شعبہ انوائرمنٹ نے کہا کہ تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد رات 11بجے کے قریب آگ پر قابو پا لیا گیا۔