اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے نے تین خواتین سمیت 17 افراد کو گرفتار کرلیا ۔اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے اوور بلنگ میں ملوث ایکسین مریدکے کامران نوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ملزم 48 لاکھ یونٹس کی اوور بلنگ کر کے صارفین سے کروڑوں روپے اضافی وصول کرنے کا موجب بن چکا ہے ۔بھیک مانگنے کے الزام میں سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والی 2 خواتین سمیت 4 مسافروں کوامیگریشن حکام نے پشاور ائرپورٹ پر گرفتار،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد کرنے کے الزام میں 3 ملازمین سمیت 6 افرادکو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں جڑواں شہروں میں پولیس نے 17 سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لی۔ انسداد منشیات فورس نے منشیا ت سمگلنگ کے 133 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ اسلام آباد پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران 8مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھا نہ میں شفٹ کر دیا ہے ۔
راولپنڈیراولپنڈی پولیس نے3 گروہوں کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے 13 مسروقہ موٹر سائیکل،ایک رکشہ،28 ہزار400 روپے اور...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن میں 18 مشکوک افراد اور 37موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ...
چکوال ضلع چکوال کے نواحی گائوں چک نورنگ کی ایک مسجد میں دن دیہاڑے چوری کی واردات، نامعلوم افراد وضو خانے میں...
راولپنڈی جیل ملازم کے قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں بند ملزم سے موبائل برآمد کرلیاگیا،جیل ذرائع کے مطابق...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 20 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، تھانہ...
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی کے ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز میں "پاکستان میں بدھ مت...
اسلام آباد اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ ایچ نائن کے پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل کو ڈپٹی ڈائریکٹر...
راولپنڈی 15 پر واردات کی جھوٹی کال کرنے والے کالرکو گرفتار کرلیا گیا ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے...