پولیس کو عوام دوست بنانے پر کام کیا جا رہا ہے‘ آر پی او راولپنڈی

18 مئی ، 2024

چکوال (نمائندہ جنگ) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ڈسٹرکٹ چکوال کا دورہ کیا۔آر پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ پولیس لائن چکوال میں دربار کا انعقاد کیا اور چکوال پولیس کے افسران و ملازمین کو درپیش مسائل سنے اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کو عوام دوست بنانے پر کام کیا جا رہاہے۔ آر پی او نے بعدازاں ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا اور کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جہاں انہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود نے بریفنگ بھی دی۔