سی ڈی اے آپریشن‘ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد تعمیرات مسمار

18 مئی ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جناح گارڈن ایکسٹینشن میں ایل او پی کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔ داخلی راستوں سمیت تمام سڑکوں کو ختم کردیا گیا۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے جناح گارڈن کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ منظور شدہ ایل او پی کے اندر رہ کر تعمیرات کی جائیں۔ سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 25بلڈنگز کو سربمہر کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ عبدالحق بروہی‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب اور احمد علی شیرازی نے آپریشن کیا۔