مشکوک ملزموں کی پولیس پر فائرنگ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گیا

18 مئی ، 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے پام سٹی گراؤنڈ کے قریب سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا زخمی تیمور کو گرفتار کر لیا گیا۔انڈسٹریل ایریا پولیس نے راہزنی کے واردات کرتے ہوئے نزاکت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔