جائیداد کے تنازع پر 70سالہ شخص قتل جھگڑے میں فائرنگ کا زخمی چل بسا

18 مئی ، 2024

گوجرخان(نمائندہ جنگ)مختلف واقعات میں دو اشخاص زندگی کی بازی ہار گئے۔ تھانہ گوجرخان کی حدود سپیالی میں 70سالہ اورنگزیب کو فائر مار کر قتل کر دیا گیا،پولیس کے ابتدائی ریکارڈ کے مطابق اسی گاؤں کے زاہد سلطان نے اسے فائر مارا ۔ملزم اور مقتول آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں جن کا آپس میں جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ دوسرا واقعہ تھانہ مندرہ کے علاقہ سنھگوری میں 10 مئی کو پیش آیا تھا، جہاں ایک جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا محمد نوید ایک ہفتہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا۔