ڈھوک لکھن گرجا روڈ سٹریٹ 5میں منظور شدہ آئیسکو پولز کی تنصیب نامکمل

18 مئی ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) ڈھوک لکھن گرجا روڈ سٹریٹ 5میں منظور شدہ آئیسکو پولز کی تنصیب نہ ہو سکی۔ جا بجا لٹکتی خطرناک تاریں بھی شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں۔ کنسٹرکشن حکام نے 3ماہ قبل گڑھے کھودے لیکن پھر کام نامکمل چھوڑ کر غائب ہو گئے۔ میٹر کی تنصیب کیلئے درخواست دینے والے محمد تحسین نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو اور مقامی ایکسین سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔