تعلیمی ادارے کے سٹاف اور طلباءکو یرغمال بنانیوالا ذہنی پسماندہ شخص اسلحہ سمیت گرفتار

18 مئی ، 2024

جہلم (نمائندہ جنگ) تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او نے جان پر کھیل کر سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں۔ ذہنی پسماندہ نوجوان نے اسلحہ سے لیس ہو کر نجی تعلیمی ادارے کے اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو یرغما ل بنا لیا تھا۔ پولیس نے کالج میں محبوس اسٹاف اور طلباء کو بحفاظت نکالنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کو غیر مسلح کر کے حراست میں لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے ایس ایچ او سول لائن اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام  دیا۔