ڈی جی آر ڈی اے کی انفورسمنٹ سکواڈ کو تجاوزات کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت

18 مئی ، 2024

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے انفورسمنٹ سکواڈ کو تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق انفورسمنٹ سکواڈ  غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا ہےکہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر کے سخت کارروائی جاری رکھیں۔