منگلا دینہ دو رویہ روڈ کیلئے 30کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی گئی

18 مئی ، 2024

دینہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بلال اظہر کیانی کی کاوش سے منگلا دینہ دو رویہ روڈ کیلئے 30کروڑ فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ سڑک سنگل ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ فنڈز اجراء کیلئے پلاننگ و ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے محکمہ خزانہ اور محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ دینہ میں گیس اور ہسپتال کیلئے سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔