پانی کی سپلائی بند، گلستان کا لونی ایوب پارک روڈ کے مکین مشکلات کا شکار

18 مئی ، 2024

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) گلستان کا لونی ایوب پارک روڈ کے مکین پانی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ شیخ عثمان اور دیگر مکینوں نے بتایا کہ لین نمبر پانچ اور تین سمیت پوری کالونی کو گزشتہ چار دن سے پانی کی سپلائی بند ہے۔ لوگ ٹینکرز منگوانے پر مجبو ر ہیں۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ واٹر سپلائی کا موقف ہے کہ ایم ای ایس کی جانب سے پانی کی سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے یہ مسلہ پیدا ہوا ہے۔ شہر یوں نے اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی اور سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ بورڈ سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔