پولیس کا راستہ روک کر ساتھیوں کی مدد سے فرار کی کوشش میں ملزم فائرنگ میں مارا گیا

18 مئی ، 2024

جنڈ‘ چکوال (نمائندگان جنگ) ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو چھڑا لیا۔ تھانہ بسال کے سب انسپکٹر محمد یعقوب اور ٹیم ریکوری حاصل کرنے کے بعد ملزم محمد جیلانی کو تھانہ لیکر جا رہے تھے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے راستہ روک کر فائرنگ کر دی اور ملزم کو لیکر فرار ہو گئے۔ اس دوران ملزم کی لاش خون میں لت پت مل گئی۔ مسوال ڈیم نزد ملہال مغلاں کے قریب 66سالہ شخص اشفاق ڈیم میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔